Subscribe:

Ads 468x60px

Introduction of C++

What is programming?
"A program is a precise sequence of steps to solve a particular problem.” 
C++ Programming:
C++ is a statically typed, free- form, multi-paradigm, compiled, general-purpose programming language.It is regarded as a “High-level" language.
Applications of C++:
C++ is widely used in the software industry.  
  • Systems software
  • Application software
  • Device drivers
  • Embedded software
  • High-performance server and client applications
  • Entertainment software such as video games.

 
کمپیوٹر لینگویج سے مراد ایسی زبان یا ایسی لینگویج جسکو کمپیوٹر سمجھتا ہےاور اس لینگویج میں یہ انسٹرکشن بھی وصول کرتا ہے کمپیوٹر لینگویج کہلاتی ہے۔ جس طرح انسان آپس میں کمیونیکیشن یعنی باہم گفتگو کرنے کے لیٔے کسی زبان کا سہارا لیتے ہیں۔ جیسے مختلف زبانیں مثلا اردو، انگلش، پنجابی وغیرہ استعمال ہوتی ہیں۔ بلکل اسی طرح کمپیوٹر کیساتھ رابطہ کرنے کے لیٔےاور اس کو اپنی بات سمجھانے کے لیٔے بھی کسی خاص لینگویج کی ضرورت پڑتی ہے جس کو کمپیوٹر لینگویج کہتے ہیں۔
کمپیٹر لینگویج کی دو اقسام ہیں۔


۔لو لیول لینگویج

۔ہایٔی لیول لینگویج

لینگویج:Low Level

کمپیوٹر کی اپنی آبایٔی لینگویج، مشین لینگویج ہے جوکہ "صفر"اور"ایک"کے بایٔنری ڈیجیٹزپر مشتمل ہوتی ہے۔جسکو انسان کے لیٔے سجھنا اور اس کی انسٹرکشنز کو یاد رکھنا بہت مشکل ہے۔لولیول کے اندر دو لینگویجز پایٔی جاتی ہیں۔ ایک مشین اور دوسری اسمبلی لینگویج۔ اسمبلی لینگویج مشین لینگویج سے ذرہ ہایٔی لیول کی لینگویج ہے اس کو انسان کے لیٔے سمجھنا مشین سے قدرے آسان ہے۔ لیکن اسمبلی لینگویج میں لکھا گیا پروگرام پہلے مشین لینگویج میں کنورٹ کیا جاتا ہے اور پھریہ مشین کا کوڈ کمپیوٹر کو دیا جاتا ہے۔

لینگویج:High Level

ہایٔی لیول لینگویج انسانی لینگویج کے قریب تر ہوتی ہے۔ جس کو انسانوں کےلیٔے سمجھنا،اس کی انسٹرکشنز کو یاد رکھنا بہت ہی آسان ہے۔ لیکن ہایٔی لیول میں لکھے گیٔے پروگرام کو پہلے مشین لینگویج میں کنورٹ کیا جاتا ہے اور پھر یہ مشین کوڈ کمپیوٹر کو دیاجاتا ہے۔ ہایٔی لیول لینگویج کا یوں مشین لینگویج تبدیل کرنا کمپایٔلیشن کہلاتا ہے۔ہایٔی لیول لینگویجز بہت زیادہ ہیں جن مین سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

وغیرہ۔Fortaran,Pascal,Java,BASIC,Cobol,C++,C